مختلف علاقوں میں کپاس کی نئی فصل کے پیشگی سودے

22  مئی‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں کپاس کی پیداوار کے حامل مختلف علاقوں میں تیارکپاس کی نئی فصل کے پیشگی سودوں کا آغاز ہوگیا ہے۔تاہم حیرت انگیزطور پر رواں سال روئی کے ایڈوانس سودے سندھ کے برعکس پنجاب کے مختلف علاقوں میں طے کیے جارہے ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایاکہ نئی فصل سے تیار ہونے والی روئی کے دو ایڈوانس سودے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں طے پائے ہیں جن کے مطابق 15جولائی ڈلیور ی کی بنیاد پر روئی کی200 گانٹھوں کے سودے 5ہزار 7سوروپے فی من جبکہ 10 جولائی ڈلیو ری کی بنیاد پر روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے5ہزار 6سو روپے فی من تک طے پائے ہیں۔
ضلع ساہیوال میں بھی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 10جولائی ڈلیوری کی بنیاد پر 5ہزار 6سو روپے فی من پر طے پائے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر ہارون آباد میں جولائی کے پہلے ہفتے کی ڈلیوری کی بنیاد پر نئی پھٹی کے ایڈوانس سودے 3ہزار2و سو روپے فی 40 کلو گرام جبکہ سندھ کے شہر شہداد پور میں نئی پھٹی کے ایڈوانس سودے جولائی کے پہلے ہفتے کی ڈلیوری کی بنیاد پر 3ہزار روپے فی چالیس کلو گرام طے پائے ہیں تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں سال بارشوں کے باعث کپاس کی نئی فصل کی کاشت میں 4سے 5ہفتوں کی تاخیر کے باعث جولائی کے پہلے ہفتے میں پھٹی جب کہ 10جولائی تک روئی کی فراہمی بظاہر نا ممکن دکھائی دے رہی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…