منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

ریٹیلرز سے ٹرن اوور کے بجائے فکس شرح سے ٹیکس وصولی پر غور

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر پورے سال کے لیے فکس ریٹ سے سیلز ٹیکس عائد کرنے اور پرچون فروش تاجروں پر بھی دکانوں کے حجم کے مطابق فکس شرح سے انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
اس ضمن میںنجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق یہ تجاویز ٹیکس اصلاحات کمیشن کی جانب سے دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی سے ملک میں ٹیکس وصولیاں متاثر ہوتی ہیں لہٰذا پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کے حساب سے فکس ٹیکس عائد کردیا جائے اور یہ ٹیکس ایک سال کی مدت کے لیے عائد کیا جائے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ہونے کی صورت میں فی لیٹر پٹرول پر فکس شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے۔ اس سے ایف بی آر کا ریونیو بھی متاثر نہیں ہوگا اور قیمتوں کے حوالے سے بھی بے یقینی صورتحال پیدا نہیں ہوسکے گی جو ملکی معیشت کے لیے مثبت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکس اصلاحات کمیشن کی جانب سے دی جانے والی اس بجٹ تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
اس کے علاوہ پٹرول کی طرح پرچون فروش تاجروں پر بھی ٹرن اوور کی بنیاد پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کرنے کے بجائے فکس ریٹ کے حساب سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے کیونکہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں مگر اس کے حوصلہ افزا نتائج حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تاجروں پر فکس ٹیکس ان کے ٹرن اوور کے بجائے ان کی دکانوں کے حجم کے حساب سے عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ جتنی بڑی د±کان ہوگی، اس پر فکس ٹیکس اتنا ہی زیادہ ہوگا۔
اس کے علاوہ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ انڈر انوائسنگ کے خاتمے کیلیے آئندہ بجٹ میں کم ازکم درآمدی ویلیو متعین کرکے اس کا اعلان کیا جائے۔ یہ کم ازکم درآمدی ویلیو مختلف اشیا کے لیے ایک خاص پیریڈ کے لیے ہونی چاہیے اس کے بعد اس کا دوبارہ جائزہ لے کر اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…