ہانگ کانگ(نیوز ڈیسک) ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں جمعہ کو تیزی کا رحجان رہا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کا مرکزی نکی 225- انڈیکس 0.60 فیصد سے 99.67 پوائنٹس اپ رہا جبکہ ٹاپکس انڈیکس کے تمام فرسٹ سیشن کے شیئرز 0.40 فیصد سے 6.38 پوائنٹس تیزی میں رہے۔ ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس 0.36 فیصد سے 173.03 پوائنٹس اپ رہا تاہم مین لینڈ چائنا شنگھائی انڈیکس 0.52 فیصد سے 22.82 پوائنٹس ڈاﺅن تھا۔ شنزن کمپوزٹ انڈیکس نے بھی 19.94 پوائنٹس کھوئے اور 0.81 فیصد ڈاﺅن رہا۔ سڈنی نے 0.50 فیصد حاصل کئے تاہم سیﺅل کا کوپسی انڈیکس فلیٹ رہا۔ سپاٹ بلین مارکیٹ میں سونے کی فیوچر ٹریڈینگ 1219.05 ڈالر فی اونس میں ہوئی جو نیو یارک ٹریڈ میں 1218.82 پر بند ہوئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں