کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے نے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو رونما ہونے والی تیزی کو مندی میں تبدیل کردیا جس سے انڈیکس کی33000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھر گرگئی۔ 49.39 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے9 ارب37 کروڑ78 لاکھ4 ہزار371 روپے ڈوب گئے۔
بدھ کوایم ایس آئی انڈیکس میں پاکستان کی دوکمپنیوں انڈس موٹرز اورحبکو کی شمولیت کے علاوہ خام تیل کی عالمی قیمت بڑھنے جیسے عوامل کے سبب کاروبار کا ا?غاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر209 پوائنٹس کی تیزی رونما ہوئی لیکن اس دوران کراچی میں سانحہ صفورا چوک میں45 معصوم افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہونے کے بعد غیریقینی صورتحال غالب ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں رونما ہونے والی تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ بدھ کو بھی سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں نے انویسٹمنٹ پوزیشن لے رکھی تھیں اور مارکیٹ میں مزید ریکوری کے امکانات تھے لیکن سانحہ صفورا نے کیپیٹل مارکیٹ کے کاروباری رحجان کو تبدیل کردیا۔
ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر62 لاکھ32 ہزار176 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے23 لاکھ85 ہزار228 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے 35 لاکھ16 ہزار86 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے2 لاکھ64 ہزار128 ڈالراور دیگر ا?رگنائزیشنز کی جانب سے66 ہزار733 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے مارکیٹ کا مورال متاثر ہوا نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 108.36 پوائنٹس کی کمی سے32915.44 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس89.12 پوائنٹس کی کمی سے 21145.54 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس65.31 پوائنٹس کی کمی سے 53868.89 ہوگیا۔
کاروباری حجم منگل کی نسبت 12.63 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر15 کروڑ46 لاکھ26 ہزار760 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 332 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں138 کے بھاو¿ میں اضافہ 164 کے داموں میں کمی اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ، سانحہ صفورا چوک نے تیزی کو مندی میں بدل دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...



















































