اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قطر سے ایل این جی کارگو شپ کی دوسری کھیپ 21 اپریل کو اینگرو پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایل این جی ٹرمینل پر پہنچے گی ۔ جبکہ دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی تک دوحہ کے ساتھ کوئی باقاعدہ ڈیل ابھی تک نہیں کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر پٹرولیم اور معدنیات شاہد خاقان عباسی اپنے دعوﺅں میں کہتے آئے ہیں کہ معاہدے پر ابھی تک دستخط نہیں ہوئے ہیں اور پاکستان سٹیٹ آئللیٹرز آف کریڈٹ کے ذریعے قطر سے ایل این جی امپورٹ کررہی ہے جس کو پرائیویٹ سیکٹر فنانس کررہا ہے اور اس میں فرٹیلائزر سیکٹر اور سی این جی سٹیشن نمایاں ہیں بندرگاہ سے ڈیلیوری کے لئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن پائپ لائنز استعمال ہورہی ہیں ۔