پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تاجر برادری کا چینی صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ انتہائی اہم ہو گا کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور تاجر برادری کے لئے کاروبار سرمایہ کار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے صدر مزمل حسین بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ کے موقع پر پاکستان پر 46 ارب ڈالرز کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کا آغاز متوقع ہے جس سے سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیدا ہونگے اور ملک میں اقتصادی ترقی کا نیا باب شروع ہو گا۔ 2000 میل پر مشتمل پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے علاوہ گوادر پورٹ کو مغربی چین کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے سڑکوں اور ریلوے کا جال بچھانے کے علاوہ بہت سے توانائی منصوبوں کا سلسلہ شروع ہو گا جس سے کاروبار سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی بلکہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس خطے میں علاقائی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…