بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کی بحالی کے لئے 16 ارب روپے کا بیل آو ٹ پیکیج کااعلان

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی بحالی کے لئے 16 ارب روپے کا بیل آو ٹ پیکیج دیا ہے ۔ملازمین قومی ایئر لائن کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔طیاروں کی خریداری کے لئے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز دے جائیں گے۔ وہ پی آئی اے کی ایئر لیگز یونین کے عہدیداران سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں پی ایم ہاوس میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں محمد شمیم اکمل خان، ناصر مہدی جنجوعہ، محمد عثمان خان، ندیم رضا، ندیم شاہ، محمد رحمان بٹ، بابر سانگی، شیر امان، ارشد محمود، شاہد قریشی، وقاص نذیر، محمد لطیف خان، محمد ندیم قریشی، محمد ماجد رفیق، ڈاکٹر وقار علی نوشیر، میاں خدا دینو، راجہ آصف نوید، محمد حفیظ، احمد سلیم، محمد کامران، سعدیہ سنبل بٹ، ملکہ احمد، راحت اقبال، شبیر احمد، گوہر منیر، مبشر حسین، ضیغم سجاد، محمود علی، کلیم ، محمد ایوب، جہانگیر خان، عبدالباقی، شازیہ آفریدی، مسرت سلطانہ، علی الحق، محمد ساجد اقبال، افتخار احمد، نسیم بابر، سعیدہ ثروت، یاسمین جبین، سنبل عارف اور مریم ڈار شامل تھیں۔وزیراعظم نے ملازمین پر زور دیا کہ پی آئی اے کو ترقی دینے کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے، پی آئی اے بحالی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک بڑے شراکت دار کی حیثیت سے پی آئی اے کی ترقی کے مقصد کے حصول کے لئے ہمیشہ پرعزم رہے گی۔ پی آئی اے کے ہر ملازم کو قومی ایئر لائن کی تنظیم نو کی پالیسی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ اسے منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کو اپنے بیڑے میں ڈرائی لیز پر 15 طیارے شامل کرنے کےلئے 15 ملین ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بیل آوٹ پیکیج کے لئے بھی قومی خزانے سے پی آئی اے کو 16 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے اور قومی ایئر لائن کے تشخص و اس کی سروس میں بہتری اور نقصانات میں کمی لانے کے سلسلے میں تفصیلی پریزنٹیشن لیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایئر لیگ پی آئی اے کے 8 ہزار سے زائد ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایئر لیگ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پی آئی اے کی بہتری کے لئے کام کرے گی



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…