بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بیرونی سرمایہ کاری1ارب76کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 1فیصد کا بھی اضافہ نہ ہو سکا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 9ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 70کروڑ 91 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 71کروڑ 1 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اس عرصے کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد (انفلوز) 20.6 فیصد کے اضافے سے 1ارب 89کروڑ 13لاکھ ڈالر جبکہ انخلا (ا?و¿ٹ فلوز) کی مالیت 37.5 فیصد کے اضافے سے 1ارب 18کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی، اس طرح خالص ایف ڈی ا?ئی 71کروڑ 1 لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔ ماہرین کے مطابق ملک میں جاری توانائی کا بحران غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا بنیادی سبب ہے حکومت بیک وقت دو محازوں پر جنگ لڑرہی ہے۔
ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ اور توانائی کے بحران کا حل شامل ہیں، حکومت کے تمام تردعوو¿ں کے باوجود توانائی کے متبادل یا دیرپا ذرائع شروع نہیں ہوسکے، ایل این جی کی درآمد بھی خدشات کا شکار ہے جبکہ پڑوسی ملکوں سے بجلی کی درآمد پر بھی کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی، اس صورتحال میں غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پر انخلا کا دباو¿ بڑھ رہا ہے اور غیرملکی سرمایہ کار کسی نئے پراجیکٹ کے بجائے موجودہ سرمایہ کاری کو جاری رکھنے پر توجہ دے رہے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 118.7فیصد کے اضافے سے 1ارب 76کروڑ 50لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 80کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی، رواں مالی سال کے دوران مجموعی غیرملکی نجی سرمایہ کاری 8.9فیصد کے اضافے سے 81کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہی جس میں 71کروڑ 1 لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی بھی شامل ہے، پورٹ فولیو سرمایہ کاری 182.5فیصد کے اضافے سے 10کروڑ ڈالر رہی، غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 1427.5 فیصد کے اضافے سے 95کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہی۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ سب سے زیادہ پرکشش ثابت ہوا اور اس شعبے میں 20 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں 12کروڑ 53 لاکھ ڈالر، پاور سیکٹر میں 9کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جس میں سے 3 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تھرمل پاور جبکہ 5 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہائیڈل پاور کے شعبے میں کی گئی، فنانشل بزنس میں 8کروڑ 35 لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 4کروڑ 71 لاکھ ڈالر، کیمکل کے شعبے میں 6کروڑ ڈالر، ٹیکسٹائل کے شعبے میں 4کروڑ 23 لاکھ ڈالر، بیوریجز سیکٹر میں 5کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے امریکا، چین، متحدہ عرب امارات نمایاں رہے چین نے پاکستان میں 17کروڑ 83 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 16کروڑ 33 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا نے 17 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…