ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ایشیاءکے بےشتر حصص بازاروں میں جمعہ کو تیزی رہی۔ ایم ایس سی آئی براڈ سیٹ انڈیکس آف ایشیاءپیسفک شیئرز ایکس جاپان میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ کا بینچ مارک ہینگ سینگ انڈیکس 1.59 فیصد بلند رہا جبکہ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکی 225- انڈیکس میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا اور اپریل 2000 کے بعد پہلی مرتبہ انڈیکس 20ہزار کی نفسیاتی حد پار کرگیا اور بعد میں 19.917 پوائنٹس پر بند ہوا چین کے شنگھائی اور شنزین انڈیکس کے شیئرز پرائس میں بالترتیب 9اور 10 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 2005کے بعد پہلا بڑا اضافہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں