اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا جس میں رمضان پیکج سمیت خریف سیزن کےلیے 3 لاکھ 80 ہزار ٹن یوریا کھاد کی در آمد پر غور کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رمضان پیکج کےلیے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی سمری پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں بنیادی ضرورت کی 13 اشیا 5 سے 10 روپے سستی کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی مارکیٹ ریٹ سے 5 روپے فی کلو سستی کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی خریف سیزن کےلیے 3 لاکھ 80 ہزار ٹن یوریا کھاد کی درآمد کے معاملے اور درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کے تعین پر بھی غور کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں