پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں امیروں کی آمدن میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں امیروں کی آمدن میں 20 فیصد اضافہ ہوا جبکہ متوسط اور غریب طبقہ کی آمدن میں گزشتہ سال کمی ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ میں جون 2014ءکو ختم ہونے والے مالی سال میں امریکیوں کی آمدن میں کمی دیکھنے میں آئی اور محنت کش طبقہ کی آمدنی میں مسلسل دوسرے سال بھی 0.9 فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ سال روزگار کے 2لاکھ مواقع پیدا ہونے کے باوجود کم آمدنی والے طبقات کو آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ میں اکثریت کی آمدن میں کمی ہونے پر اشیائے خوردونوش پر اخراجات جو کہ امریکی معاشی سرگرمیوں کا دوتہائی ہیں ان میں ایک فی صد کا اضافہ ہوا۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ہاﺅسنگ کے اخراجات مےں دو فیصد جبکہ صحت کی نگہداشت کے شعبہ میں اخراجات میں 17.3 فیصد فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں امیروں اور کم آمدنی والے افراد کی آمدنی مےں عدم مساوات بڑھ رہی ہے جبکہ امیروں کی آمدنی میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…