اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ریلوے نے 5سال سے زائد عرصہ سے بند 2ٹرینیں فیصل آباد اور ملتان کے درمیان چلنے والی ملتان ایکسپریس اور ملتان اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تھل ایکسپریس کو نئے ٹائم ٹیبل میں دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ملتان ایکسپریس کو فیصل آباد سے صبح 6بجے چلایا جائے گا۔یاد رہے کہ فیصل آباد سے شام 7بجے کے بعد اگلے روز 18گھنٹے بعد گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،شورکوٹ چھاو¿نی کیلئے دوپہر ڈیڑھ بجے پاکستان ایکسپریس ،ملت ایکسپریس ساڑھے 3بجے اور اکبر ایکسپریس 7بجے چلتی ہیں۔اِس دوران کوئی ٹرین نہیں ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلے کی طرح ملتان ایکسپریس میں لوئر ائر کنڈیشن بوگیاں لگائی جائیں گی اور اس کا کرایہ چند ماہ کیلئے بہت کم رکھا جائے گا تاکہ مسافر زیادہ سے زیادہ تعداد میں کم کرایہ اور ریلوے کی طرف سے زیادہ سے زیادہ سفری سہولتیں حاصل کر سکیں۔#