کراچی (نیوزڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار 86 پوائنتس پر موجود تھا۔ جمعرات کے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور ایک وقت میں انڈیکس 31 ہزار 359 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی چھا گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 172 پوائنٹس پر آگیا۔ مارکیٹ میں اس وقت بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے اور انڈیکس اس وقت 30 ہزار 400 کی سطح پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 18سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔