اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ایل این جی کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی‘ ایک لاکھ 47 ہزار کیوبک فٹ ایل این جی سے بھر ا جہاز قطر سے آج پاکستان پورٹ قاسم پہنچ رہا ہے‘ پاکستان میں موجود بعض گروپ ایل این جی معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ایل این جی کی پہلی کھیپ آج پورٹ قاسم کراچی پہنچے گی وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق ایک لاکھ 47 ہزار کیوبک ایل این جی سے لیس بحری جہاز گزشتہ روز قطر سے روانہ ہوا تھا حکام کے مطابق پاکستان میں موجود بعض عناصر ایل این جی کی درآمد کی شدید مخالفت کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ معاہدہ نہایت شفاف اور بہترین ہے اور آئی پی پیز نے بھی ایل این جی کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ایل این جی کی درامد سے ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا جبکہ صنعتی شعبے کی ضروریات بھی پوری کی جا سکیں گی۔