جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرال کے این ٹی این سیل میں ایف بی آر ملازمین کی تعیناتی کا فیصلہ

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے این ٹی این سیل میں کئی کئی سال سے تعینات پرال کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرکے ایف بی آر کے ملازمین کو تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ ایف بی آر نے پرال کے این ٹی این سیل میں ایف بی آر ملازمین کی تعیناتیوں کے لیے ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) سے نام مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ کے نیشنل ٹیکس نمبر سیل میں200 کے لگ بھگ ملازمین کئی کئی سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں جن میں سے اکثریت اوور ایج ہوگئی ہے اور اب کسی بھی سرکاری ملازمت کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اب ان ملازمین کو فارغ کرکے ان کی جگہ ایف بی آر کے ملازمین تعینات کیے جارہے ہیں جس کے لیے ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ نے تمام آر ٹی اوز سے این ٹی این سیل میں تعیناتی کے لیے ملازمین کے ناموں کی فہرستیں مانگ لی ہے جس سے پرال کے این ٹی این سیل میں تعینات ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ٹی اوز سے ملازمین کے ناموں کی فہرستیں موصول ہونے کے بعد اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد این ٹی این سیل کو موثر و فعال بنانا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…