اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو ساتویں قسط کے 51 کروڑ 80لاکھ ڈالررواں ماہ کے آخری ہفتے میں جاری کیے جانے کاامکان ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر17ارب ڈالرتک بڑھانے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ زرمبادلہ کے ذخائر17ارب ڈالرتک بڑھانے کاہدف مقررکیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے جب ذمے داریاں سنبھالیں تو زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہوگئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر صرف 2ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے۔