اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں جاری بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت جلد پاور پالیسی2015ءکا اعلان کرے گی، پالیسی سے طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد میں ملے گی۔وزارتِ پانی وبجلی زرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ ہے، اس شارٹ فال کو کم کرنے اور پاور پلانٹس کو سہولت پہچانا پالیسی کے اہم جزو ہیں۔پالیسی میں ٹیرف کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائےگا، اس کے علاوہ نجی شعبے کی سرمایا کاری، بینک گارنٹیز اور دیگر مالیاتی معاملات کو بھی پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کیلئے حکومتی گارنٹی بھی پالیسی کاحصہ ہے۔