جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لئے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو نجی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی۔وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی)کمپنیوں کو اپنے رئیل اسٹیٹ، زراعت، موبائل ٹاور اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں

جی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی ہے، یہ اجازت مذکورہ پراجیکٹس کو اسٹاک مارکیٹ میں تجارت کیلئے پیش کرنے سے قبل قابل عمل ہو گی، ہر رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کمپنی رجسٹریشن کی تاریخ سے تین سال کے اندر سٹاک مارکیٹ میں درج ہونے کی پابند ہوتی ہے۔اسٹیٹ بینک نے ٹرسٹ کمپنیوں کیلیے فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کی ہے تاکہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دے سکیں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹرسٹ کمپنی کی رجسٹریشن سے اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کے تین سال کے دوران بھی سرمایہ کاری کی اجازت ہو گی۔اس ضمن میں عارف حبیب ڈولمین ریئٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او محمد اعجاز نے بتایا کہ ہر کوئی سرمایہ کاری کیلیے غیر ملکیوں سے رابطہ کرنے پر غور کر رہا ہے لیکن بے ضابطگی ان سب کی راہ میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کے موجودہ جزوی شٹ ڈائون کے درمیان فوری طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو مدعو نہیں کر سکتے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…