جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گول کیپر نے طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا ریکارڈ بنالیا

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے گول کیپر نے ایک لیگ میچ میں ممکنہ طور پر طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چلی کی لیگ ٹیم Cobresal میں

شامل گول کیپر لینارڈو ریکویانا نے گزشتہ دنوں یہ ریکارڈ بنایا۔انہوں نے Colo-Colo نامی مخالف ٹیم کے خلاف میچ کے 77 ویں منٹ میں ایک گول کک ماری جو بظاہر عام سی تھی مگر Colo-Colo کے گول کیپر برائن کورٹس اس وقت پنالٹی ایریا سے باہر کھڑے تھے اور بال اچھل کر ان کے سر کے اوپر سے گزر کر گول میں چلی گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ گول 101 میٹر کے فاصلے سے کیا گیا تھا۔اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈز میں یہ ریکارڈ 96.01 میٹر سے کیے گئے گول کے نام ہے جو 2021 میں برطانیہ میں ایک کھلاڑی ٹام کنگ نے بنایا تھا۔لینارڈو ریکویانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے کلب منیجر سے کہا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کریں اور ابھی ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فاصلے کی تصدیق کیسے کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اسٹیڈیم سطح سمندر سے 24 سو میٹر بلند تھا اور ممکنہ طور پر ان کے گول میں اس نے اہم کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ وہ گیند کو پیچھے کھڑے 2 کھلاڑیوں کو دینا چاہتے تھے مگر وہ مخالف گول کیپر کو پیچھے چھوڑ کو گول پوسٹ میں چلی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…