جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ٹریفک کا شور، یا کچھ اور بلڈ پریشر کی اہم وجہ سامنے آگئی

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)ماہرین طبعیات نے خبردار کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ اگر آپ مصروف روڈ اور ٹریفک کے شور والے علاقے کے قریب رہتے ہیں تو کچھ عرصے بعد یہ شور آپ کا بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے۔جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی (جے اے سی سی) کے مطابق ٹریفک کے شور اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق سامنے آگیا۔ اس سے قبل کئی مطالعے و مشاہدے اس جانب اشارہ کرچکے ہیں۔

تاہم اس کی وجہ مزید جاننا ضروری ہے کہ آیا اس کی وجہ شور ہے یا گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں ہے۔پیکنگ یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات اور عوامی صحت سے وابستہ ڈاکٹر جِنگ ہوانگ اور ان کے ساتھیوں کا دعوی ہے کہ انجنوں کی گڑگڑاہٹ، ہارن کا شور اور ٹریفک کی روانی آپ کا فشارِ خون بڑھاسکتی ہے۔ اس ضمن میں 40 سے 69 برس کے 240,000 ایسیافراد کا کئی برس تک مشاہدہ کیا گیا جنہیں ابتدا میں بلڈ پریشر لاحق نہ تھا۔ اپنی تحقیق میں انہوں نے یورپی ماڈل کو استعمال کیا جسے کامن نوائز اسیسمنٹ میتھڈ کہا جاتا ہے۔مسلسل 8 برس تک فالواپ کے بعد دیکھا کہ جو لوگ روڈ کے جتنا قریب رہتے تھے ان میں اسی تناسب سے بلڈ پریشر کا مرض پیدا ہوگیا۔ لیکن یہ بھی دیکھا گیا کہ ٹریفک کی آلودہ فضا نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم اس پوری تحقیق میں ٹریفک کے سمع خراش شور کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔اس تحقیق کے بعد رپورٹ کے مصنفین نے زور دیا ہے کہ عوام کو ٹریفک کے ہولناک منفی اثرات سے بچانے کے لییقانون سازی اور مناسب اقدامات کئے جائیں۔ ان میں ڈرائیوروں کو شعور دیا جائے، شہری منصوبہ بندی اور سڑکوں کی بہتری پر بھی زور دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…