جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جی 20اجلاس کے دوران بھارتی پرچم کی جگہ خالصتانی پرچم لہرانے کی دھمکی

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی پولیس ستمبر میں جی 20کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے مقام یعنی دہلی کے پریگتی میدان میں بھارتی پرچم اتارنے اور اس کی جگہ خالصتانی پرچم لہرانے کی دھمکی کی تحقیقات کررہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق

پولیس نے بتایاکہ انہوں نے ایک ایسے شخص کی طرف سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ہے جسے دو روز قبل ایک نامعلوم نمبر سے آڈیو ریکارڈنگ موصول ہوئی تھی۔آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ سکھ مبلغ امرت پال سنگھ کے حامی پریگتی میدان پرقبضہ کریں گے اور بھارت کا جھنڈا نیچے اتار دیں گے۔ آڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو گالیاں بھی دی گئی ہیں۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ آڈیو ریکارڈنگ دہلی ہوائی اڈے سے جہاز میں سوار ہونے والے ایک مسافر کو موصول ہوئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ وہ سکھ مبلغ امرت پال سنگھ کو پکڑنے جو گزشتہ ہفتے سے فرار ہے اور آڈیو کلپ کی اصلیت کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…