نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے خودساختہ جلاوطن معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک خطبات کے ایک سلسلے میں شرکت کے لیے خلیجی سلطنت عمان میں ہیں۔میڈیرپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ خلیجی ملک میں ذاکرنائیک کی میزبانی کی اطلاعات کے بعد تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت عمان کے ساتھ رابطے میں ہے۔نئی دہلی میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ذاکرنائیک بھارت میں متعدد کیسوں میں الزام الیہ ہیں۔ وہ انصاف سے مفرور ہیں۔ہم نے اس معاملہ کو عمان کی حکومت اورحکام کے ساتھ اٹھایا ہے اورہم انھیں بھارت میں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھیں گے۔