جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شہری کیلئے کرائے پر مکان لینا گوگل کا انٹرویو پاس کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہو گیا

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو(این این آئی )نئے شہر میں گھر تلاش کرنا ایک مشکل کام ہے اور ایسا دنیا بھر میں مقبول سرچ انجن گوگل کے ملازم کے ساتھ بھی ہوا جس نے گوگل کا انٹرویو تو آسانی سے پاس کر لیا لیکن کرائے کا گھر لینے میں ناکام رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رپو دمن بھدوریا نامی گوگل ملازم کا

شہر بنگلورو میں تبادلہ ہوا جہاں اسے رہائش کیلئے ایک گھر کی ضرورت تھی جس میں اسے مشکلات کا سامنا رہا، گوگل ملازم نے اپنی یہ کہانی سوشل ویب سائٹ کے ذریعے بیان کی۔رپو دمن نے لکھا کہ میں کرائے دار بننے کیلئے اپنے پہلے انٹرویو میں فیل ہوگیا تھا اور یہ میرے لیے بہت عجیب سا لمحہ تھا جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ گوگل کے انٹرویو پاس کرنے سے زیادہ مشکل انٹرویو بھی ہیں۔بھارتی شہری نے مزید لکھا کہ بار بار فیل ہونے کے بعد انہوں نے مالک مکان سے انٹرویو کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں مالک مکان کی جانب سے بتایا گیا کہ میرے گوگل میں ملازمت کرنے سے وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں گھر خرید سکتا ہوں۔رپو دمن نے آخر میں لکھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ گوگل میں ملازمت کرنا اتنا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔بعدازاں رپو دمن نے کرائے کے مکان کے لیے اپنا انٹرویو پاس کر لیا جسے انہوں نے سوشل ویب سائٹ پر بیان بھی کیا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…