کراچی(نیوزڈیسک)د24ستمبرکوہوگی یا 25ستمبر کو،اصل صورتحال سامنے آگئی،ماہ ذو الحجہ 1436ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوگا۔ اجلاس میں آنے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے تمام ارکان اور فلکیاتی ماہرین بھی شرکت کریںگے۔ڈویژنل اور ضلعی صدرمقامات پر بھی متعلقہ کمیٹیوںکے اجلاس منعقد ہوںگے جو اپنی کارروائی کے بارے میں مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ پیر کی شام چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذو الحجہ منگل 15ستمبر اور عید الاضحی 24ستمبر کو ہوگی تاہم چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحی 25ستمبر کو ہوگی۔