اسلام آباد (آن لائن) جیلوں کی مخدوش صورتحال‘ گنجائش سے زائد قیدیوں کی وجہ سے متعدد مسائل جنم لے رہے ہیں اکثر جیلوں میں قیدیوں کو ناقص کھانا فراہم کئے جانے کے باعث ہر سال سینکڑوں مجرم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں جیل کے قیدیوں نے پتلے شوربے والے سالن‘ کنکر ملے چاولوں‘ خراب آتے کی روٹیوں اور بدمزہ چائے کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔ مختلف بیماریوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے کہا ہے کہ نئی جیلوں کے قیام سے قیدیوں کے متعدد مسائل حل ہو جائیں گے۔ 12 نئی جیلیں قائم کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے 2 پاکپتن اور بھکر کی جیلوں میں قیدی منتقل بھی کر دیئے گئے ہیں۔ اوکاڑہ‘ ساہیوال کی جیلوں کی تعمیر اخری مرحلے میں ہے۔ خصوصی گفتگو میں آئی جی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جیلوں میں 64‘64 سزائے موت کے سیل بنائے گئے ہیں۔ جیلوں میں علاج معالجے کے لئے 70 کرور روپے سے پنجاب پریزن فاﺅنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جس سے 17 ہزار ہاضر اور ریٹائر ملازمین اور 50 ہزار قیدیوں کو فائدہ پہنچے گا۔