جہلم (آن لائن)اٹک میں ڈینگی اسپرے سے متاثرہ طالبات کی کہانی جہلم میں بھی دہرائی جانے لگی۔ڈینگی اسپرے سے متاثرہ کئی طالبات کی طبیعت پھر بگڑ گئی،کئی کو سانس لینے اور بات کرنے میں دشواری کاسامنا ہے۔ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم میں زیرعلاج ایک سو سے زائد بچیوں کے لواحقین پریشان ہیںجبکہ ڈاکٹر انہیں تسلی دے کر بھی مطمئن کرنے میں بھی ناکام ہیں۔گزشتہ روزجہلم کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈومیلی سوہاوہ میں اسکول کے اوقات میں ڈینگی ا سپرے کرنے سے 105 طالبات بیہوش ہوگئیں،واقعے کے بعد ا سکول کی ہیڈمسٹریس چوکیدار اورا سپرے کرنیوالے نجی کمپنی کے 2 ملازمین سمیت 5 افراد کو گرفتارکیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جہلم اور اٹک میں انسداد ڈینگی سپرے سے طالبات کے بیہوش ہونے کے واقعات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 2ڈی سی اوسمیت 12افسر وں کو معطل اورتین سیکرٹریز کو اوایس ڈی بنادیااورا سکولوں میں اسپرے پر پابندی عائد کر دی تھی۔