جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

شاہین شاہ کی اہلیہ انشا کے بیگ کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں

datetime 22  مارچ‬‮  2023 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ اور شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جارہی ہیں ۔جہاں تصویرمیں سوشل میڈیا صارفین انشا اور ان کی بہن اقصیٰ آفریدی کو پہچاننے میں کنفیوز ہوگئے

وہیں انشا کے معروف برانڈڈ بیگ لینے سے متعلق کئی دعوے کیے جانے لگے۔نجی ٹی وی کے مطابق جس کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر دعویٰ کیا گیا انشا آفریدی نے معروف غیر ملکی برانڈ گوچی کا بیگ لیا ہوا ہے جس کی قیمت 2394 امریکی ڈالر( 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) بنتی ہے ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ بیگ اب آؤٹ آف اسٹاک ہوچکا ہے جس کے باعث ویب سائٹ پر بیگ دستیاب نہیں۔قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل دیکھنےشاہد آفریدی کی دونوں بڑی بیٹیاں اقصیٰ آفریدی اور انشا اسٹیڈیم میں کراؤڈ کے درمیان موجود تھیں۔میچ کے دوران کیمرا مین بار بار کراؤڈ میں بیٹھی شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اور شاہین کی سالی اقصیٰ آفریدی کو دکھاتا رہا جسے مداحوں نے انشا سمجھ لیا اور متعدد ٹوئٹس کرڈالیں۔درحقیقت میچ کے دوران انشا کو دکھایا ہی نہیں گیا، میچ کے بعدکی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ انشا نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا۔اس کے علاوہ شاہین نے انشا ء کے ہمراہ ٹرافی پکڑے تصویر بھی لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور انشا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…