پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلی سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے

کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔بابراعظم افغانستان کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں اس لیے وہ 23 مارچ کو منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…