ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور

datetime 21  مارچ‬‮  2023 |

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

نیب نوٹس کے معاملے پر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے عمران خان کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں ان کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔یاد رہے دو روز قبل محکمہ انسداد دہشت گردی اور گولڑہ پولیس سٹیشن میں درج دو مقدمات میں کہا کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر پولیس پر حملہ کیا اور بدامنی پیدا کی۔تاہم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ان کی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کے نوٹس کو چیلنج کرنے کی درخواست پر جسٹس شہباز رضوی نے انھیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…