اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

مجھے گرفتار کیا گیا تو پارٹی کی قیادت کون کرے گا، عمران خان کا اہم فیصلہ

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو انہیں گرفتار کیے جانے کی صورت میں پارٹی کی قیادت کرے گی،میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں اور میری جان کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔غیرملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ایک کمیٹی قائم کر دی ہے

جو میرے جیل جانے کی صورت میں فیصلے کرے گی۔ہفتے کو لاہور سے اسلام آباد روانگی سے قبل انہوںنے کہاکہ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں اور میری جان کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے سیاسی حریف اور فوج مجھے اس سال ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے اس حوالے سے فوج اور حکومت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب مجھے گرفتار کیے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ میں تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ مجھے سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میری زندگی کو پہلے سے بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر مجھے گرفتار یا قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ردعمل سے خوفزدہ ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ایسی صورت میں بہت سخت رعمل آئے گا اور یہ ردعمل پورے پاکستان میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سب کچھ کرنا چاہ رہے ہیں وہ صورت حال سمجھنے سے قاصر ہیں، بدقسمتی سے جو لوگ مجھے قتل یا گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…