ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دیدیا

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو دہشت گرد جماعت قرار دیدیا، کہتی ہیں کہ اس جماعت کے سرغنہ نے قانون سے بچنے کیلئے شرپسند رکھے ہوئے ہیں، عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کہا تھا نا کہ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے، جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کیلئے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سیاستدان بہادر ہوتے ہیں، گرفتاری اور احتساب سے نہیں ڈرتے، گرفتاری اور احتساب سے صرف چور، ڈاکو اور دہشت گرد ڈرتے ہیں، گرفتاری سے زیادہ خوف اپنے مکروہ اعمال کا ہے!، یہ سیدھا اعتراف ہے کہ مقدمات سچے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…