واشنگٹن ( آن لائن )امریکی ایوان نمائندگان نے ایران سے ایٹمی معاہدہ مسترد کردیا،دو سو انہتر ارکان نے مخالفت اور ایک سو باسٹھ نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا۔امریکی مےڈےا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اپوزیشن جماعت ری پبلیکن کی اکثریت ہے۔ ری پبلیکن ارکان کی قرارداد پر ایوان میں رائے شماری کے دوران ایک سو انہتر ارکان نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کو منسوخ کرنے کیلئے ووٹ دیا،جبکہ ایک سو باسٹھ نے ایٹمی معاہدے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹ ارکان ایران سے ایٹمی معاہدے کی توثیق کر چکے ہیں۔ ایوان نمائندگان کی قرارداد سے ایٹمی معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔