اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پولیس کی زمان پارک کیطرف پیش قدمی،کارکنوں سےجھڑپیں،شیلنگ،صورتحال کشیدہ

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد زمان پارک میں تقریباً چوبیس گھنٹے سے جاری پولیس آپریشن آج (جمعرات ) کے روز تک روک دیا گیا ، پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کی سہ پہر تک جاری رہیں ، پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا

جبکہ کارکنان کی جانب سے جواب میں شدید پتھرائو کیا گیا ،پتھرائو سے 60سے زائد پولیس اہلکار وں سمیت پی ٹی آئی کے کئی کارکنان بھی زخمی ہو ئے ، جھڑپوں کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پیٹرول بم بھی پھینکے گئے ،کئی گاڑیاں بھی نذر آتش ہو ئیں جبکہ ایک ٹرانسفارمر بھی دھماکے سے پھٹ گیا ، پولیس نے قانون ہاتھ میں لینے والے متعدد کارکنا ن کو حراست میں لے لیا ، امن و امان کے پیش نظر زمان پارک کے اطراف کے علاقوں میں واقع تعلیمی ادارے بند رہے ، پولیس کی طرف سے گزشتہ روز بھی کئی شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے معاملے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں شروع ہونے والا تصادم تقریباًچوبیس گھنٹے تک جاری رہا ۔ پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان رات بھر جھڑپیں ہوتی رہیں اور یہ سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہا ۔ پولیس کی طرف سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی مسلسل شیلنگ جاری رکھی گئی جس کے جواب میں کارکنان کی جانب سے پولیس پر شدید پتھرائو کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس دوران پولیس نے بھی کارکنوں پر پتھرائو کیا ۔ سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پیٹرول بم بھی پھینکے گئے ۔ جھڑپوں کے دوران کئی گاریاں بھی نذر آتش ہوئیں جبکہ ایک ٹرانسفارمر بھی دھماکے سے پھٹ گیا جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔وقفے وقفے سے جاری رہنے والی جھڑپوں کی وجہ سے زمان پارک اور کینال روڈ میدان جنگ بنا رہا ،

جھرپوں کے دوران ڈنڈا بردار کارکنان کے حملوںاور شدید پتھرائوکی وجہ سے پولیس کئی بار پیچھے ہٹی ، پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے فائر کئے گئے کئی شیلز عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر بھی گرے ۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گزشتہ روز تین اطراف دھرم پورہ، مال روڈ اورسندر داس سے زمان پارک کی جانب پیش قدمی کی ،

پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھرم پورہ سے زمان پارک میں داخل ہوگئی جبکہ مال روڈ سے آنے والی پولیس نفری زمان پارک کے گیٹ نمبرایک تک پہنچ گئی تاہم انہیں کارکنان کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور عمران خان کی گرفتاری نہ ہو سکی ۔ذرائع کے مطابق نگران پنجاب حکومت کی جانب سے قصور ،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے پولیس کی بھاری نفری لب کر لی گئی ۔

عمران خان رات بھر مزاحمت کرنے والے کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے باہر نکلے جس پر کارکنوں نے جذبات میں آ کر ان کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔ بتایا گیا ہے کہ پتھرائو سے پولیس کے 60سے زاہد اہلکاروں سمیت پی ٹی آئی کے کئی کارکنان بھی زخمی ہو گئے جبکہ شیلز لگنے سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان موقع پر ہی طبی امداد لے کر دوبارہ پولیس سے مقابل آ تے رہے ۔پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان شدید جھڑپوں کی وجہ سے زمان پارک کے اطراف کے علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ کینال روڈ اور زمان پارک کے اطراف میں گزشتہ روز بھی ٹریفک کا نظام معطل رہا ۔ پولیس کی طرف سے کئی شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند رکھا گیا

جس کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبائو رہا ۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کارکنان کو زمان پارک سے نہ جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔علاوہ ازیں وکلاء نے بھی زمان پارک میں پولیس کی کارروائی کے خلاف جی پی او چوک مال روڈ پر احتجاج کیا جس کے بعد وکلاء بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے زمان پارک بھی پہنچے اور عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…