لاہو ر( این این آئی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب بھر سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدواران نے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں سے
باکردار اور فعال امیدوارون کا انتخاب کرکے انتخابی میدان میں لارہی ہے،ہم نے پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے اور محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نام سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کیساتھ کیساتھ سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم سے قوم کو پڑھی لکھی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بطور قوم سوچنے والی قیادت فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی کے موقع پر پارٹی کے امیدوران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ سید اے آر نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ محض اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرے گی ہمارا نعرہ اسلامی فلاحی پاکستان ہے اور اس کیلئے ہم عوامی سطح پر شعور اجاگر کررہے ہیں۔