اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں آئندہ ہونے والا الیکشن پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین الیکشن ہوگا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور (این این آئی)پاکستان میں آئندہ ہونے والا الیکشن پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین الیکشن ہوگا پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ایکدوسرے کو ہرانے کے لئے پورا پورا زور لگائیں گے اسلئے دونوں طرف سے اندھا دھند پیسہ پھینکا جائے گا۔الیکشن 2018ء میں ڈالر 120روپے کا تھا،

اسکے باوجود ہر ایم پی اے نے اوسطاً اپنی الیکشن مہم پر 15کروڑ جبکہ ہر ایم این اے نے الیکشن مہم پر اوسطاً 30کروڑ خرچ کیا تھا۔2023ء میں ڈالر کا ریٹ تقریبا” 282روپے ہے ، اس حساب سے اس دفعہ ہر ایم پی اے اوسطاً 30کروڑ جبکہ ہر ایم این اے اوسطاً 50کروڑ خرچ کرے گا۔ملک میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کی کْل جنرل نشستوں کی تعداد جن پر الیکشن ہونا ہے، کی تعداد 593ہے۔ہر نشست پر اوسطاً 5سے 7امیدوار الیکشن لڑتے ہیں، ہم صرف 3امیدواروں کا حساب لگاتے ہیں۔ایک صوبائی سیٹ پر اوسطاً 90کروڑ خرچ آئے گا، اس حساب سے 593صوبائی نشستوں پر کْل 5کھرب 34ارب خرچ ہونگے۔ملک میں قومی اسمبلی کی کْل 272جنرل نشستیں ہیں، ہر نشست پر 3امیدواروں کے اخراجات کے حساب سے 1ارب 50کروڑ خرچ ہونگے ،اسطرح 272نشستوں پر 4کھرب 80ارب خرچ ہونگے۔الیکشن کمیشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں پرتقریباً 70ارب خرچ کرے گا۔اس طرح آنے والے الیکشن پر کْل خرچہ 10کھرب 12ارب روپے ہوگا



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…