کراچی (این این آئی) لاہور کے زمان پارک سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ مختلف علاقوں میں پولیس اور کارکنان میں جھڑپ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک رکن سندھ اسمبلی سمیت 30 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی قیوم آباد پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کارکنان کو شہر کی ہر سڑک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہر کی مختلف سڑکوں پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ٹائر نذر آتش کئے گئے جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔