اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے عمران خان کی الیکشن کمیشن پیش ہونے کی یقین دہانی کروا دی

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی ختم کرنے اور درگزر کرنے کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فواد چوہدری نے عمران خان کی الیکشن کمیشن پیش ہونے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی معاملات حل ہوتے ہی عمران خان الیکشن کمیشن پیش ہوں گے، میں عمران خان کی طرف سے بھی حاضر ہوں۔عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی ہے ۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ہمارا کسی سے ذاتی مسئلہ تو ہے نہیں، الیکشن کمیشن سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں دو اداروں سے امید ہے، ایک سپریم کورٹ اور دوسرا الیکشن کمیشن جبکہ عمران خان اور تحریک انصاف آپ کے پیچھے کھڑی ہے، الیکشن کمیشن کو نیوٹرل نظر آنا چاہیے۔ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہم تو ہمیشہ نیوٹرل رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ اس معاملے کو ختم کردیں، اگر خان صاحب کو ویڈیو لنک پر لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔ ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ آپ لوگ روز ٹی وی پر بیٹھ جاتے ہیں پتہ نہیں ہوتا کہ کیا کہا ہے۔دوران سماعت ایس ایچ او بنی گالہ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن جمع کروائی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں کروائی جا سکی، عمران خان بنی گالہ میں موجود نہیں تھے اس لئے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوئی، بنی گالہ میں موجود ملازم کو زبانی طور پر وارنٹ گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ خوشی ہے

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ساتھ دیا، عمران خان اور اسد عمر کی طرف سے بھی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ادارہ کو مضبوط بنانا ہے۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ ہم اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے، جس دن اسمبلیاں ٹوٹیں ہم نے گورنرز کو خط لکھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے کے یئے الیکشن کمیشن پیش ہوں گے، ہمیں اندازہ ہے

الیکشن کمیشن نے انتخابات پر پریشر برداشت کیا۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا۔ممبر بابر حسن بھروانہ نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہی الیکشن کمیشن نے فوری اپنا کردار ادا کیا لیکن ہم بھی انسان ہیں سیاسی جماعتوں کو ہماری عزت کرنی چاہیے۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کیسز کی کارروائی ختم کرے،

جس پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق اس کیس کی کارروائی کو آگے بڑھائے گا۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی ختم کرنے کی درخواست کی اور توہین الیکشن کمیشن کیسز میں درگزر کرنے کی استدعا بھی کی جبکہ فواد چوہدری نے عمران خان کی الیکشن کمیشن پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کروا دی۔توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 28مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…