اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

جیل بھرو تحریک کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی تیار

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جیل بھرو تحریک کی ناکامی اور ٹائیگر فورس کی بغاوت کے بعد پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا سینئر رہنماں کی جانب سے اعلی قیادت کو ملک گیر احتجاج کی تجویز دے دی گئی آئندہ چند روز میں تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں

جیل بھرو تحریک سے متعلق کارکنان کی جانب سے توجہ نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی بنیادی کارکنان کی جیل بھرو تحریک میں عدم دلچسپی بتائی جاتی ہے کارکنان کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ ٹائیگرز نے بھی جیل بھرو تحریک میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے تحت پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی ہے۔ پنجاب سے 6 لاکھ 28 ہزار 476،سندھ سے ایک لاکھ 47 ہزار 66،خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ 37 ہزار 189 بلوچستان سے 14 ہزار 269، اسلام آ باد سے 13 ہزار 990،آزاد کشمیر سے 11 ہزار 556 اور گلگت بلتستان سے 5 ہزار نوجوانوں کی جانب سے خود کو رجسٹرڈ کروایا گیا تھا جبکہ 50 ہزار نوجوانوں نے ٹائیگر فورس کے لیے بنائی گئی خصوصی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کروائی تھی جو جیل بھرو تحریک سے لا تعلق رہے تاہم سندھ میں رہنماں کی گرفتاریوں کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج پر غور شروع کردیا ہے آئندہ چند روز میں احتجاج کی تاریخوں سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…