لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر کے ساوتھ افریقہ کے جعلی ویزے اور پناہ سے متعلق دستاویزات برآمد کر لیں ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق رانا تحسین نامی مسافر فلائٹ نمبربSV735کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔دوران تلاشی مسافر کے سامان سے ساوتھ افریقہ کے جعلی ویزے اور پناہ سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئی۔ ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ٹکٹس اور ویزے دو مختلف ایجنٹوں سے 12لاکھ کے عوض حاصل کئے تھے۔دونوں ایجنٹ انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ملزم سے رابطے میں تھے،ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔