اسلام آباد(این این آئی)قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔حکام وزارت خزانہ نے دعویٰ کیاکہ آئی ایم ایف کو دوست ممالک سے 30جون تک فنڈنگ کی تصدیق کروا دی گئی، ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کا اجرا اپریل کے اوائل میں متوقع ہے۔حکام کے مطابق قوم کو اسی ہفتے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق اچھی خبر ملے گی، معاہدے کے بعد آئی ایم ایف مشن ایگزیکٹو بورڈ کو اگلی قسط کے اجرا کی سفارش کریگا۔وزارت خزانہ حکام نے بتایاکہ آئی ایم ایف کے ایگزیگٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے پہلے ہفتے ہونے کا امکان ہے اور اسی اجلاس میں اگلی قسط کا اجرا متوقع ہے۔