اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کل جنرل عاصم منیر ہمراہ ملک کی بزنس میڈرشپ سے ملاقات میں اسحق ڈار صاحب نے تفصیل سے بتایا آئی ایم ایف نے ان سے معاہدے کے لئے عملاً ناک سے لکیریں کھچوائیں۔ ٹویٹر پر
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ’’کل جنرل عاصم منیر ہمراہ ملک کی بزنس میڈرشپ سے ملاقات میں اسحق ڈار صاحب نے تفصیل سے بتایا آئی ایم ایف نے ان سے معاہدے کے لئے عملاً ناک سے لکیریں کھچوائیں 6 فیصد شرح سود مانگا معاہدہ کا مسودہ 4 بار واپس بھجوایا۔ انکا کہنا تھا کہ ڈار صاحب نے یہ نہ بتایا انہوں نے اس سے قبل آئی ایم ایف کی publicly کیا درگت بنائی تھی۔ قبل ازیں سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے صدر علوی کے ذریعے عمران خان اور وزیراعظم کی ملاقات کی کوشش کی ۔ سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کی چوٹی کی بزنس لیڈرشپ کے ساتھ کل شب ملاقات میں بتایا انہوں نے صدرعلوی کے زریعے عمران خان وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کا پیغام بھیجا تھا مگر خان صاحب نہ مانے بلکہ آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جنرل عاصم نے کہا وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لئے تیار نہیں۔
کل جنرل عاصم منیر ہمراہ ملک کی بزنس میڈرشپ سے ملاقات میں اسحق ڈار صاحب نے تفصیل سے بتایا IMF نے ان سے معاہدے کے لئے عملاً ناک سے لکیریں کھچوائیں 6 فیصد شرح سود مانگا معاہدہ کا مسودہ 4 بار واپس بھجوایا ڈار صاحب نے یہ نہ بتایا انہوں نے اس سے قبل IMF کی publicly کیا درگت بنائی تھی
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 7, 2023