جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن 2 گروپوں میں تقسیم ہوگئی

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شیخوپورہ میں شیڈول پارٹی کنونشن کے موقع پر مسلم لیگ ن کے دو گروپ سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج شیخوپورہ میں شیڈول پارٹی کنونشن میں شرکت کریں گی،

تاہم اس سے قبل ان کی پارٹی دو گروپس میں تقسیم ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی آج کے مطابقشیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف اور رانا تنویر حسین گروپ کے آپس میں شدید اختلاف سامنے آئے ہیں، اور دونوں گروپوں نے مریم نواز کے الگ الگ کنونشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لیگی رہنما میاں جاوید لطیف مریم نواز کے لئے پارٹی کنونشن کرائیں گے، جب کہ وفاقی وزیر رانا تویر حسین اور دیگر رہنما 14 مارچ کو کنونشن کروائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف اور رانا تنویر حسین گروپوں میں تنظیمی سطح پر شدید اختلافات ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے پی پی 141 میں اپنے پسندیدہ امیدوار کا اعلان کر دیا ہوا ہے جب کہ رانا تنویر حسین گروپ نے بھی پی پی 141 میں اپنا امیدوار لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…