بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ  سے ہٹانے کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد آفاق ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،

عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروایا۔دوران سماعت، وکیل عمران خان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ معاملے پر حکم امتناع بھی دے چکی ہے جبکہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک رکھا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کمیشن کو حتمی فیصلے سے روکا ہے سماعت سے نہیں، جس پر بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سماعت سے روکنے کے حکم کا تو میں بھی نہیں کہہ رہا۔درخواست گزار آفاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے غلط نوٹس بھیجتا رہا ہے اور اسحاق ڈار کے نوٹس بھی مجھے بھیجے جا رہے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر لا کی نااہلی کی وجہ سے نوٹس غلط اور تاخیر سے پہنچے۔چیف الیکشن کمشنر نے آفاق احمد کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کسی پر انگلی نہ اٹھائیں، اپنی آواز بھی نیچے رکھیں اور صرف کیس پر بات کریں۔ آفاق احمد نے کہا کہ سماعت کے بعد نوٹس ملنے کا جواب دہ کون ہے؟ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟ آفاق احمد نے کہا کہ آپ جو سننا چاہتے ہیں وہ کہہ دیتا ہوں۔چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کو عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔ پولیس اہلکاروں نے آفاق احمد کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔پارٹی سربراہی کیس میں جمع کروائے گئے جواب میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے دائر ریفرنس پر ڈی سیٹ کیا اور ڈی سیٹ ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا۔ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک چکی ہے

اور وقت کا ضیاع روکنے کے لیے سماعت ہائیکورٹ کے فیصلے تک روکی جائے۔نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نااہلی کا ڈیکلریشن دیا تھا

لیکن عمران خان کے خلاف کسی فورم نے نااہلی کا کوئی ڈیکلریشن نہیں دیا، نااہلی کے ڈیکلریشن کے بعد ہی پارٹی سربراہی سے ہٹایا جا سکتا ہے اس لیے الیکشن کمیشن پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا مقدمہ خارج کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…