جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب، بیٹیوں سے بدسلوکی پر والد کو گرفتار کرلیا گیا

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں بیٹیوں سے بدسلوکی پر والد کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض پولیس نے انکشاف کیا کہ اس نے ان لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جنہیں ان کے والد نے مارا پیٹا، حراست میں رکھا اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔

فیملی پروٹیکشن آفس نے لڑکیوں کے ساتھ ملکر ان کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل سیکیورٹی کی طرف سے جاری بیان میںپولیس نے کہا کہ مقدمہ اس وقت شروع کیا گیا جب لڑکیوں نے ایک بصری مواد شائع کیا اور بتایا کہ انہیں مار پیٹ اور حراست میں لے کر ناروا سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی شروع کی اور والد کو گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔خیال رہے گھریلو تشدد کے تحفظ اور تحفظ کے لیے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بد سلوکی میں گھریلو تشدد اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔ بدسلوکی میں کسی فرد کا اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے کسی دوسرے فرد کی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں اپنے فرائض یا ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے انکار یا ناکامی بھی شامل ہے۔گھریلو تشدد کی رپورٹیں مملکت کی سطح پر بدسلوکی اور تشدد کی رپورٹس حاصل کرنے کے لیے ایک خصوصی مرکز کے ذریعے موصول ہوتی ہیں۔ ان لوگوں کو بھی مشاورت فراہم کی جاتی ہے جو مفت ہیلپ لائن 1919 پر رابطہ کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…