ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل بد بخت بیٹے نے بوڑھے باپ کا جینا دوبھر کردیا،لالچی بیٹے نے باپ کا سامان باہر پھینک دیا ۔گھر خالی نہ کرنے پر بیٹے کا باپ پر تشدد۔تھانہ صدر میں بوڑھے باپ نے لالچی بیٹے کے خلاف درخواست دے دی۔
تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک36بڑوئیہ کے رہائشی غریب محنت کش محمد نذیر نے اتحاد پریس کلب میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے تینوں حقیقی بیٹوں کو اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی اور مکان جائیداد سے حصے دے کر فارغ کرچکا ہوں مگر میرے بڑے لالچی بدبخت بیٹے راشد جاوید نے اپنے مسلح ساتھیوں کی مدد سے میرا جینا دوبھر کررکھا ہے میری وان بنانے والی مشینیں اکھاڑ کر باہر پھینک دیں اور میرے حصے میں آنے والی کلی بھی چھیننے کیلئے قبضہ جما لیا وجہ پوچھنے پر مجھے تھپڑ مارے گندی گالیاں دیں اور دھمکی دی کہ مکان خالی کر کے اپنی یتیم نواسیوں کو ساتھ لے کر چلے جاؤ ورنہ قتل کر دوں گا بوڑھے باپ محمد نذیر نے بدبخت لالچی بیٹے اور اس کے مسلح ساتھیوں کے خلاف تھانہ صدر سانگلہ ہل کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔