اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سر چارج عائد کرنیکی منظوری دے دی، سر چارج کا اطلاق کے الیکڑک کے صارفین پر بھی ہو گا۔نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سرچارج صارفین سے مارچ تا جون 2023تک وصول کیا جائیگا، اضافے کے بعد مجموعی سر چارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائیگا، اس وقت صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کر رہے ہیں۔نیپرا کے مطابق آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا، اضافی سرچارج کی مد میں مارچ سے جون تک صارفین سے75 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی سر چارج کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔