ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

طلبہ کے لئے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین پر سفر مفت کرنے کا اعلان

datetime 4  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس منعقد ہوا، نگران کابینہ نے صوبے میں میرٹ کے فروغ اور سفارش کلچر کے خاتمے کے لئے تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے محکموں میں رولزنرم کر کے محکمانہ کمیٹیوں کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

پنجاب کابینہ نے گندم خریداری پالیسی برائے 2023-24 کی منظوری دی۔پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کا آغاز 10 مارچ سے کیا جائے گا اورپنجاب حکومت 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی جبکہ صوبہ بھر میں گندم خریداری کے لئے 395سنٹرز بنائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کو روزانہ کی بنیاد پر گندم خریداری مہم کاجائزہ لینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں میٹروبس سروس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والے طلبا وطالبات کے لئے بڑا ریلیف دینے کافیصلہ کیا گیا۔میٹروبس سروس او راورنج لائن میٹرو ٹرین پر طلبا وطالبات کو فری سفر کی سہولت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو طلبا وطالبات کیلئے فری سفر کی سہولت دینے کے لئے سمری جلد بھجوانے کی ہدایت کی۔کابینہ نے میٹروبس پر سفر کرنے والے مزدوروں کے لئے بھی احسن ا قدام کرتے ہوئے میٹروبس سروس کو صبح ساڑھے 6بجے کی بجائے صبح 6بجے چلانے کا پلان طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ ہزاروں مزدور میٹروبس پر سفر کرتے ہیں اور انہیں 7بجے اپنے کام پر پہنچنا ہوتا ہے۔6بجے صبح میٹروبس سروس شروع ہونے سے ہزاروں مزدور بروقت منزل مقصود پرپہنچ سکیں گے۔اجلاس میں محکمہ خوراک کے فوڈ آپریشن کے حوالے سے سرکلر ڈیٹ میں 300ارب روپے کمی کے پلان کی منظوری دی گئی

جبکہ نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر نظرثانی کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کیلئے جوائنٹ کوآرڈیینشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس کی 3 سالہ آڈٹ رپورٹس کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر بلال افضل او رسیکرٹری اطلاعات نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…