بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک نے موٹاپے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے حج پر پابندی لگا دی

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصری حکام نے موٹاپے سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا افراد کو رواں سال حج کے لیے جانے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حج کے لیے درخواست دینے کے لیے ضروریات میں ان بیماریوں سے محفوظ ہونا بھی قرار دیا گیا ہے۔

مصر میں حج درخواستیں آئندہ 6 مارچ تک جمع ہونا جاری رہیں گی۔ وزارت داخلہ نے اس سال حج کے مناسک ادا کرنے کے لیے متعدد گروپوں کے سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان افراد کو انفیکشن کے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔وزارت کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے افراد میں گردے کے فیل ہونے والے مریض ہیں جن کے علاج کے لیے ڈائیلاسز سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھیپھڑوں کے فائبروسس کے مریض ہیں ۔موٹاپے کے مریض ہیں ، امراض قلب کے ایڈوانس کیسز، جگر کی سروسس اور ٹیومر والے افراد ہیں ، پہلے اور آخری مہینوں کی حاملہ خواتین اور ذہنی مریض بھی پابندی کی زد میں آ رہے ہیں۔ الزائمر کے مریضوں کو بھی حج پر جانے سے روک دیا جائے گا۔وزارت نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ عاز م حج کے لیے حفاظتی ٹیکوں کو بنیادی خوراک کے ساتھ مکمل کیا جانا ضروری ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگی ہونا چاہیے۔ ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کی کاپی فراہم کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…