اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

سریئے کی قیمتوں میں اضافہ، بلڈرز نے خریداری روک دی،آباد کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

datetime 24  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) نے سریے کی من مانی قیمتوں پرفروخت کے بائیکاٹ اور اسٹیل مینوفیکچررز کے کارٹلائزیشن کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور بلڈرز وڈیولپرز نے آباد کی اپیل پر سریے کی خریداری روک دی ہے جس کے نتیجے میں تعمیراتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

آبادکے سینئر وائس چیئرمین خاور منیر نے ممبران کے نام ایک پیغام میں بلڈرز وڈیولپرزسے اپیل کی ہے کہ وہ آباد کی آواز میں آواز ملائیں اوراُس وقت سریے کی خریداری معطل رکھیں جب تک اسٹیل مینوفیکچررز سریے کی قیمتیں معمول پر نہیں لاتے۔خاور منیرنے میڈیا کے استفسار پر بتایا کہ منی بجٹ کے اعلان کے ساتھ ہی اسٹیل مینوفیکچررز نے منافع خوری کی انتہا کرتے ہوئے فی ٹن سریے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے تک کردی جبکہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت بھی ایک ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت پہلے ہی زائد لاگت کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے اور اب بنیادی خام مال کا مہنگا ہونا تعمیراتی صنعت کو لے ڈوبے گا کیونکہ مینوفیکچررز نے کاٹلائزیشن کے ذریعے سریے کی قیمتوںمیں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے تعمیراتی منصوبوں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اور خدشہ ہے کہ اکثریت تعمیراتی منصوبے بند ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں عوام کو بروقت رہائشی یونٹس کا قبضہ نہیں مل سکے گا جبکہ تعمیراتی صنعت سے وابستہ72صنعتیں بھی بری طرح متاثر ہوں گی۔سینئر وائس چیئرمین آباد خاور منیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسٹیل مینوفیکچررز کی کارٹلائزیشن اور سریے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کا نوٹس لیں اور قیمتوں کومعمول پر لانے کے مؤثر اقدامات کیے جائیں جبکہ سیمنٹ پر عائد ریگولیٹری ڈیو ٹی بھی واپس لی جائے بصورت دیگر تعمیراتی سرگرمیاں مکمل طور پر رک جائیں گی جس سے ملک کو بہت بڑا نقصان ہوگا اور لاکھوں ہنرمند مزدور بے روزگار ہوجائیں گے ۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…