جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ الیکشن کے لئے تیار، رانا ثناء اللہ نے گرین سگنل دے دیا

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں اگر فتنہ خان ہارے گا تو نتائج تسلیم نہیں کریگا، الیکشن کے وقت پورے ملک میں نگراں حکومتیں ہونی چاہئیں، سیاسی عدم استحکام کے خاتمے تک مہنگائی ختم نہیں ہوگی۔جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا ء اللہ نے سرگودھا

میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہارنے پر فتنہ خان دوبارہ ملک میں لانگ مارچ اور انارکی پھیلائے گا۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ مریم نواز کی قیادت میں الیکشن مہم کا آغاز کرچکی ہے، الیکشن میں فتنے اور اس کی جماعت کو شکست دے کر پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔عام انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر پورے ملک میں نگراں حکومتیں ہونی چاہئیں، ملک پہلے ہی سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے، سیاسی عدم استحکام ختم ہونے تک مہنگائی ختم نہیں ہوگی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فتنہ خان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک معاشی طور پر پیچھے جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ اور اس کی قیادت عوام میں جانے سے نہیں گھبراتی، مسلم لیگ (ن)مریم نواز کی قیادت میں الیکشن مہم کا آغاز کرچکی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام مسلم لیگ (ن )سے محبت کرتے ہیں، الیکشن سے خوف ہے نہ پیچھے ہٹے ہیں، ہماری رائے ہے الیکشن اکٹھے اور وقت پر ہونے چاہئیں، رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی ضرورت صرف الیکشن نہیں ، پاکستان کی ضرورت صاف اور شفاف الیکشن ہے، الیکشن آئین میں درج طریقہ کار کے تحت ہونا چاہیے، الیکشن صاف اورشفاف ہوں، کوئی دھاندلی نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…